پاکستان کو امریکی امدا دکےلئے سخت شرائط

امریکہ میں سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں اپروپریشنس کمیٹیوں نے پاکستان کو دی جانے والی امریکہ کی فوجی اور اقتصادی امدا د کے لئے سخت شرطیں تجویز کی ہیں۔ ان کمیٹیوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پیش رفت کے سلسلے میں پیمانے کو پورا کئے جانے پر زور دیا ۔سال 2018 کے لئے وزارت خارجہ کے لئے سالانہ اپروپریشنس بل کو منظوری دیتے ہوئے اپروپریشنس کمیٹی نے کہا کہ وہ دہشت گردی سے نمٹنے سمیت خطے میں امریکہ کے اہم مقاصد کے تئیں پاکستان کے عہد کے بارے میں فکر مند ہے۔وزیر خارجہ کو کانگریس کو اب یہ سرٹیفکیٹ دینا ہوگا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک،کوئٹہ شوریٰ طالبان ،لشکر طیبہ ،جیش محمد،القاعدہ اور دوسرے ملکی اور غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں امریکہ کے ساتھ تعاون کر رہا ہے ۔