کٹھمنڈو میں ہندستانی سفارتخانے نے قونصلر کیمپوں کا اہتمام کیا

کٹھمنڈو میں ہندوستانی سفارتخانے نے بھیرہوا،بٹوال اور بھرت پور میں اس ماہ کی سات سے دس تاریخ تک قونصلر کیمپ کا اہتمام کیا ۔ان کیمپوں کے دوران ان شہروں اور ملحقہ علاقوں میں رہنے والے چھ سو سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کو رجسٹریشن کی خدمات فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ قونصل کی دوسری خدمات کے بارے میں بھی انہیں مطلع کیا گیا ۔