جی ایس ٹی سے متعلق چیلنجوں پر نظر رکھنے کے لئے وزراء کے گروپ کی تشکیل

وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی کی صدارت میں وزیروں کے ایک گروپ کی تشکیل کی ہے جو جی ایس ٹی کے نفاذ کے متعلق در پیش اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کے چیلنجوں پر نظر رکھے گا اور انہیں حل کرے گا۔اس گروپ کو سامان اور خدمات ٹیکس کے نیٹ ورک کے سر براہ اور سی ای او تعاون دیں گے۔ اس کے علاوہ بر آمدات کے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ محصولات کے سکریٹری ڈاکٹر ہسمکھ ادھیا کی صدارت میں ہوگی اور یہ کمیٹی بر آمدات کے شعبے کو در پیش معاملات پر مدد کرے گی اور جی ایس ٹی کونسل کو حکمت عملی تجویز کرے گی تاکہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد بر آمدات کے شعبے میں مدد مل سکے۔ یہ کمیٹی جی ایس ٹی کونسل کی اس ماہ کی نو تاریخ کو حیدر آباد میں منعقدہ 21ویں میٹنگ میں کئے گئے فیصلے کے تناظر میں تشکیل دی گئی ہے۔