پی وی سندھو کوریا اوپن سیریز ٹورنا منٹ کی خواتین سنگلز میں واحد بھارتی کھلاڑی

بیڈ منٹن میں پی وی سندھو ان چودہ بھارتی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو سیول میں کوریا اوپن سپر سیریز ٹورنا منٹ میں اپنی مہم کا  آغاز کریں گی۔ سندھو خواتین سنگلز میں واحد بھارتی کھلاڑی ہیں ۔وہ ہانگ کانگ کی نگان ای چیونگ کے خلاف اپنے پہلے مرحلے کا میچ کھیلیں گی۔چیونگ کے خلاف ہوئے ابھی تک چار میچوں میں سندھو کو کبھی شکست نہیں ہوئی ہے ۔مردوں کے سنگلز کے پہلے مرحلے میں ایس ایس پرانوئے،بی سائی پرنیتھ ،پارو پلی کشیپ،سوربھ ورمااور سمیر ورما اپنے اپنے میچ کھیلیں گے ۔بھارتی کھلاڑی مردوں اور خواتین کے ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز زمروں میں بھی نظر آئیں گے۔