ہندوستانی ماہر معاشیات، بلزان انعام سے سر فراز

ہندوستانی ماہر معاشیات بینا اگروال کو اس  سال کے بلزان انعام کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔روزنامہ ٹری بیون نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ مینچسٹر یونیو رسٹی کی پروفیسر بینا اگروال کو ہندوستان میں زراعت کے لئے خواتین  کی خدمات  پر تحقیق کے لئے یہ انعام دیا گیا ہے ۔اخبار کے مطابق بلزان فاؤنڈیشن، سائنس اور ہیومنیٹیزکے ان شعبوں میں تحقیق کے لئے ہر سال دو ،دو انعامات دیتی ہے جن کو عام طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے ۔اس انعام کی مالیت 790ہزار ڈالر ہے