جن دھن یوجنا پر وزیر خزانہ کا بیان

وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ جن دھن یوجنا کے تحت کھاتوں کی تعداد، جن میں ایک پیسہ بھی نہیں تھا ،77 فیصد سے کم ہو کر 20 فیصد رہ گئی ہے ۔انہوں نے یہ بات نئی دہلی میں اقوام متحدہ کی جانب سے مالی شمولیت کے موضوع پر ایک تقریبا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ جناب جیٹلی نے بتایا کہ وزیر اعظم کی جن دھن یوجنا پی یم جے ڈی وائی کے تحت تیس کروڑ کھاتے کھولے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے مالی شمولیت کے معاملے کو سرکار کے ایجنڈے میں مرکزی حیثیت حاصل نہیں تھی۔جناب جیٹلی نے اپوزیشن پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اب پی ایم جے ڈی وائی کے تحت ایسے کھاتوں کی تعداد جن میں ایک پیسہ بھی نہیں ہے ،20فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اپوزیشن یہ کہہ کر سرکار پر نکتہ چینی کرتی رہی ہے کہ اس طرح کے کھاتوں کی تعداد 77فیصد ہے۔