کل بھوشن جادھو معاملہ

بھارت آج اپنے تحریری دلائل جنہیں میموریل کے نام سے جانا جاتا ہے ،ہیگ میں بین الاقوامی عدالت آئی سی جے میں داخل کرے گا۔اس کی دلیل ہے کہ پاکستان کو ،بھارتی بحریہ کے سابق افسر کل بھوشن جادھو کو سزائے موت سنائے جانے پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والال ملک قرار دیا جائے۔وزارت خارجہ کے قانونی اور سمجھوتوں سے متعلق ڈویژن کے ایک سینئر افسر ، اس میموریل کو سونپیں گے۔

امید ہے کہ بھارت،جادھو کو قونصلر کی رسائی سے انکار کئے جانے کے بعدمعاملے کو اجاگر کریگا جو وئینا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان نے بھارت کی اس درخواست کو 18 مرتبہ مسترد کر دیا تھا کہ جادھو تک قونصلر کی رسائی فراہم کرائی جائے۔انصاف کی بین الاقوامی عدالت نے اس سال مئی میں پاکستان کو ،جادھو کو سزائے موت دینے سے روک دیا تھا۔