ریڈیوفیچر:رم جھم کے وہ پیارے پیارے گیت

 

سلیل چودھری

بنگال کی سرزمین شروع سے ہی بہت زرخیز رہی ہے۔زندگی کے ہر میدان میں اہل بنگال نے ہمیشہ سے نام پیدا کیا ہے۔گرو رابندر ناتھ ٹیگور کی اس سرزمین سے بہت سے فن کار نمایاں ہوئے ہیں۔موسیقی کی دنیا میں سلیل چودھری بھی ایک جانا مانا نام ہے اور ا ن کا تعلق بھی بنگال سے ہی ہے۔ہندی فلموں میں اپنی موسیقی کا جلوہ بکھیرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے بنگالی اور ملیالم فلموں کیلئے بھی موسیقی دی۔مغربی کلاسیکل میوزک اور بھارتی لوک موسیقی کے امتزاج سے سلیل صاحب نے اپنی موسیقی کو نیا رنگ عطا کیا۔آل انڈیا ریڈیو کی اردو سروس کی جانب سے پیش ہے سلیل چودھری پر ایک خوبصورت فیچر۔رم جھم کے وہ پیارے پیارے گیت