کیلیفورنیا کے جنگلوں میں آگ

 امریکہ میں کیلو فورنیا کے وائن خطے میں تیزی سے پھیلتی آگ میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔حکام نے بتایا ہے کہ سات افراد سونوما میں،دو ناپا میں اور ایک شخص مینڈوسینو میں ہلاک ہوا ہے ،جہاں تیز ہواؤں کے سبب جنگل کی آگ تیزی سے پھیلی اور شمالی کیلیفورنیا کی وائن کاؤنٹی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔محکمہ موسمیات نے سان فرانسسکو علاقے کے لئے وارننگ جاری کیا ہے کہ آگ تیزی سے پھیل سکتی ہے۔