ریڈیوفیچر:  جوہم نے داستاں ان کی سنا ئی آپ کیوں روۓ  

 راجہ مہدی علی خان

اردو زبان سے وابستہ فن کار روز اول سے بالی ووڈ کے لئے نیک نامی کا سبب رہے ہیں ۔چاہے مکالمہ نویس ہوں یا نغمہ نگار ، اردو زبان کے لوگ نمایاں رہے ہیں۔راجہ مہدی علی خان ہندوستانی سنیما کے میدان میں بطور مکالمہ نویس داخل ہوۓ اور کچھ ہی عرصے میں بطور فلمی نغمہ نگار اپنی ایک مستحکم جگہ بنالی۔شاعرانہ پس منظر ہونے کے سبب طبیعت میں روانی تھی اس لئے  راجہ مہدی علی خان  کو اپنی صلاحیت کو ابھارنے میں آسانی ہوئی اور بہت جلد ان کو پذیرائی مل گئی۔راجہ مہدی علی خان کی زندگی پر مبنی ایک خوبصورت فیچر جوہم نے داستاں ان کی سنا ئی آپ کیوں روۓ آل انڈیا ریڈیو کی اردو سروس کی طرف سے آپ کی سماعتوں کے حوالے ہے۔