روہنگیا بحران علاقائی تباہی کی شکل اختیار کر چکا ہے : بنگلہ دیش

بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ روہنگیا بحران اب صرف میانما کا داخلی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک علاقائی تباہی  کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ اس نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ بنگلہ دیش میں رہ رہے تقریباً پانچ لاکھ پناہ گزینوں کو واپس لینے کیلئے میانما پر دباؤ ڈالنے کی خاطر اہم فیصلہ کرے۔ وزیر خارجہ اے ایچ محمود علی نے کہا کہ ان نو لاکھ روہنگیا مسلمانوں میں سے جو رخائن علاقے میں فوجی کارروائی کے بعد ملک چھورنے پر مجبور ہوئے، تقریباً پانچ لاکھ پناہ گزین بنگلہ دیش میں داخل ہوئے ہیں۔