ہنرمندی کے فروغ کے تحت ایک لاکھ نوجوان جاپان میں ملازمت کی تربیت حاصل کرسکیں گے

ہنرمندی کے فروغ سے متعلق سرکار کے پروگرام کے تحت حکومت تین سے پانچ سال کیلئے ایک لاکھ نوجوانوں کو ملازمت سے متعلق روزگار کے ساتھ ساتھ تربیت کیلئے جاپان بھیجے گی۔ ہنرمندی کے فروغ محکمے کے وزیر دھرمیندر پردھان نے اپنے ٹوئیٹس میں بتایا کہ ہندوستانی ٹیکنیکل انٹرنس کی تربیت کا سارا خرچ جاپان کی حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے تکنیکی انٹرن تربیتی پروگرام کے بارے میں بھارت اور  جاپان کے درمیان اشتراک کے اقرارنامے پر دستخط کی منظوری دے دی ہے۔ اور 16اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹوکیو کے ان کے تین روزہ دورے کے موقع پر اس پر دستخط کئے جانے کی امید ہے۔

جناب پردھان نے کہا کہ بھارت سے جانے والے یہ نوجوان جاپان کے ماحولیاتی نظام میں کام کریں گے اور انہیں وہاں رہنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اشتراک کے اقرار نامے سے ہنرمندی کے فروغ کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کی راہ ہموار ہوسکے گی۔