حکومت کو مالی استحکام کے لائحہ عمل پر قائم رہنا چاہئے: معاشی مشاورتی کاؤنسل

وزیراعظم کی معاشی مشاورتی کاؤنسل کاخیال ہے کہ حکومت کو  مالی استحکام کے اپنے لائحہ عمل پر قائم رہنا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی کاؤنسل نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ صنعت کو فعالیت، مالی مصلحت کی قیمت پر نہیں ہوناچاہئے۔ کاؤنسل کی پہلی میٹنگ کے بعد اس کے چیئرمین ببیک دیبرائے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کاؤنسل، معاشی مسائل کے لئے قابل نفاذ حل تلاش کرے گی اور ان کو وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں جناب دیبرائے نے کہا کہ ارکان نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ مالی استحکام کے کام سے انحراف نہیں کیا جانا چاہئے۔