کوآپریٹیو وفاق کے تحت مرکز اور ریاستوں کے درمیان رابطے کاکام کرنے میں گورنروں کا اہم رول:صدر جمہوریہ

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ کوآپریٹیو وفاق کے تحت گورنروں کا مرکز اور ریاستوں کے درمیان ایک اہم رول ہوتا ہے۔ انہوں نے کا کہ راج بھون کے اصولوں اور مسلمہ اقدار سے لوگ فیضان حاصل کریں گے۔ وہ آج راشٹرپتی بھون میں گورنروں کی دو روزہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے 2022 تک نئے بھارت کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں گندگی، ناخواندگی، غریبی اور بدعنوانیوں کی کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ بھارت میں ڈیجیٹل دور کا ذکر کرتے ہوئے جناب کووند نے کہا کہ عوام یہ توقع کرتے ہیں کہ عوامی خدمات سادہ اور صاف وشفاف ہونی چاہئے اور جوابدہی کا مناسب بندوبست بھی ہونا چاہئے۔ کانفرنس کے مختلف اجلاسوں میں بہت سے معاملات پر غور کیا جائے گا۔ افتتاحی اجلاس کا موضوع ہے۔ ’’نیا بھارت 2022‘‘۔ اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 27 گورنر اور تین لیفٹیننٹ گورنر شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس کے پہلے اجلاس کے دوران نیتی آیوگ کی طرف سے ’’نیا بھارت 2022‘‘ کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔ دوسرے اجلاس میں ریاستوں میں اعلیٰ تعلیم اور نوجوانوں میں ہنرمندی اور صنعت کاری کے فروغ کے مواقع پر بحث ہوگی۔