پہلی ششماہی میں براہ راست ٹیکسوں کی وصولی میں پندرہ اعشاریہ آٹھ فیصد کااضافہ

موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں براہ راست ٹیکسوں کی وصولی میں پندرہ اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پچھلے مہینے تک براہ راست ٹیکسوں کی وصولی کے عبوری اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی طور پر تین لاکھ 86ہزار کروڑ روپئے کا ٹیکس وصول کیا گیا جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے زیادہ ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ 30ستمبر تک پیشگی ٹیکس کے طور پر ایک لاکھ 77ہزار کروڑ روپئے موصول ہوئے ہیں جس سے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے ساڑھے گیارہ فیصد کے اضافے کا اظہار ہوتا ہے۔