عراق: خودکش حملہ میں گیارہ افراد ہلاک

عراقی حکام نے بتایا ہے کہ عراق کے مغربی شہر میں خودکش حملہ آور نے ایک کیفے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ۔ انبار صوبے کے شہر کے سیکورٹی سے متعلق بیورو نے یہ بھی بتایا کہ کل کے اس دھماکے میں پندرہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سبھی متاثرین عام شہری ہیں۔ عراقی افواج  مغرب کے دور دراز بڑے ریگستانی انبار صوبے میں داعش سے نبردآزما ہیں۔