انڈر-17 فیفا ورلڈ کپ: بھارت کا مقابلہ گھانا سے

انڈر17 فیفا عالمی کپ میں بھارت آج اپنے آخری گروپ میچ میں گھانا کے ساتھ کھیلے گا۔ بھارت کے لئے یہ میچ بہت اہمیت کاحامل ہے۔ یہ میچ رات آٹھ بجے دلّی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے بھارت امریکہ اور کولمبیا کے خلاف دو میچ ہار چکا ہے۔ ادھر امریکہ اپنی جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنا چاہے گا۔ آج اس کا سامنا کولمبیا سے ہوگا۔ دیگر میچوں میں مالی کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور پیراگوئے کا مقابلہ ترکی سے ہوگا۔