فیفا انڈر۔17 عالمی کپ: آج ہندوستان کا مقابلہ گھانا سے

فیفا انڈر۔17 ورلڈ کپ سے متعلق اپنی خبروں میں آل انڈیا ریڈیو نے بتایا ہے کہ آج شام 8 بجے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے گروپ اے کے فائنل میچ میں ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ گھانا سے ہوگا۔ اس سے قبل کھیلے گئے دو میچوں میں ہندوستان کو امریکہ اور کولمبیا سے شکست کھانی پڑی تھی۔ دوسری طرف آج امریکہ کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا جبکہ دوسرے میچوں میں مالی کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے اور پیراگوئے کا مقابلہ ترکی سے ہوگا ۔ ریڈیو نے مزید خبردی ہے کہ کل کولکتہ میں گروپ ایف میں انگلینڈ نے میکسکو کو تین۔ دو گول سے شکست دی تھی جبکہ اسی گروپ میں چلی کو عراق کے ہاتھوں صفر۔ تین سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ گروپ ای کے میچ کل گوہاٹی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تھے جس میں فرانس نے جاپان کو دو۔ ایک سے اور ہنڈوراس نے نیو کیلےڈونیا کو پانچ ۔ صفر سے ہرایا تھا۔