لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فورسز کی پھر گولہ باری

جموں وکشمیر میں پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر پاکستانی فورسز نے آج پھر گولیاں چلائیں اور گولہ باری کی۔ محکمہ دفاع کے ذرائع نے آکاشوانی جموں  کو بتایا کہ پاکستانی فورسز نے صبح دس بجے کے قریب کنٹرول لائن کے دوسری جانب سے کرمارا سیکٹر میں بھارتی چوکیوں اور سویلین علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال گولیاں چلائیں اور گولے برسائے۔ سرحد کی حفاظت پر تعینات بھارتی فوجیوں نے پاکستانی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا۔ آخری خبریں ملنے تک گولی باری کا یہ سلسلہ جاری تھا۔ بھارت کی جانب سے ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔