ریڈیو فیچر’ہرفن مولا‘

 

کشور کمار

 

ہندی سنیما جگت کی تاریخ میں ایک ایسا بھی نام ہے جن کو بیک وقت نغمہ نگار،اداکار اور ڈائریکٹر کے طور پر عموماً بڑی محبت سے یاد کیا جاتا ہے اور بطور خاص ان کے گائے ہوئے گانوں کو سن کر آج بھی ہر سننے والے کا دل باغ باغ ہو جاتا ہے۔خوبصورت لب و لہجہ اور نایاب آواز کے مالک کشور کمار کو فلمی دنیا سے دلچسپی رکھنے والا شاید ہی کوئی شخص نہ جانتا ہو۔ان کے بے مثال نغموں نے انہیں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے زندہ و تابندہ بنا دیا ہے ۔ کشور کمار ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ۔کشور کمار کی زندگی کے نشیب وفراز پر مبنی ایک خوبصورت فیچر’ہرفن مولا‘آل انڈیا ریڈیو کی اردو سروس کی جانب سے آپ کی خدمت پیش ہے۔