ایشیا کپ ہاکی کے سُپر چار مقابلہ میں ہندوستان کا مقابلہ جنوبی کوریا سے

آل انڈیا ریڈیو کی خبر کے مطابق ڈھاکہ میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی مقابلہ میں سپر 4 سطح کے پہلے میچ میں ہندوستان آج جنوبی کوریا سے مقابلہ کے لیے اترے گا۔ رپورٹ کے مطابق میچ ہندوستانی وقت کے مطابق پانچ بجے شروع ہوگا۔ پول سطح کے میچوں میں ہندوستان اب تک غیر مفتوح رہا ہے، اس نے پہلے کے تینوں مقابلہ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کل ہندوستان، ملیشیا کے خلاف میچ کھیلے گا۔ پاکستان سے اس کا مقابلہ آئند سنیچر کے روز ہوگا۔ سپر چار کے ان مقابلوں میں اوّل رہنے والی دو ٹیموں کے درمیان اتوار کو فائنل مقابلہ ہوگا۔