آئی ایس کے ہاتھوں20دن میں 116 شہری ہلاک

اخبار ہندو نے ہی اپنی ایک اور خبر میں برطانیہ کے مانیٹرگروپ سیر ئین آبزر ویٹری فار ہیومن رائٹس کے سر براہ رمی  عبدالرحمان کے حوالے سے لکھا ہے کہ انتہا پسند گروپ آئی ایس نے پچھلے ماہ القریتین شہر میں20 دن کے دوران درجنوں شہری افرادکو ہلاک کر دیا تھا۔ سرکاری فوجوں نے آئی ایس کے ٹھکانے رقہ پر جس کو اس نے اپنا دارالخلافہ قرار دیا تھا دوبارہ قبضہ کر لیا تھا ور القریتین سے بھاگنے سے قبل اس گروپ نے یہ قتل عام کیاتھا جس میں سرکاری ملازمین اور بر سر اقتدار بعث پارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔شام کے ایک سرکاری عہدیدار نے ان ہلاکتوں کو دل دہلا دینے والا قتل عام قرار دیا ہے۔