فیفا انڈر۔17 ورلڈ کپ: برازیل۔انگلینڈ کا سیمی فائنل کولکاتہ منتقل

’’ برازیل اور انگلینڈ کے درمیان فیفا انڈر ۔17 کا سیمی فائنل کولکاتہ منتقل‘‘ ۔ اس خبر کے حوالے سے روزنامہ انقلاب نے تحریر کیا ہے کہ یہ مقابلہ اب گوہاٹی کے بجائے کولکاتہ کے وویکانند یُوا بھارتی اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگا کیونکہ بارش کے سبب گوہاٹی اسٹیڈیم کی حالت خراب ہو گئی ہے ۔اخبار کے مطابق یہ میچ بدھ کو شام پانچ بجے شروع ہوگا۔وہیں اسی دن اسپین اور مالی کے درمیان دوسرا سیمی فائنل ممبئی کے وائی کے ڈی پاٹل اسٹیڈیم میں رات آٹھ بجے ہوگا۔