ریڈیو فیچر: کہانی کے بڑے بھائی پریم چند

منشی پریم چند

اردو اصناف سخن میں بطور خاص جب ہم افسانے کی بات کر تے ہیں تو سب سے پہلے ہماری زبان پر جو نام آتا ہے وہ صرف اور صرف منشی پریم چند کا ہے۔عظیم افسانہ نگار،مایہ ناز ناول نگار اور ترقی پسند تحریک کا اہم نام منشی پریم چند کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔انہوں نے اردو ادب میں جو خدمات پیش کی ہیں ان کا احاطہ کرنا  ہر کسی کیلئے بہت آسان نہیں ہے چونکہ ان کے کارنامے بے شمار اور بے مثال ہیں۔پریم چند کی زندگی پر ایک نایاب فیچر  کہانی کے بڑے بھائی پریم چند آل انڈیا ریڈیو کی اردو سروس کی طرف سے سماعت فرمائیں۔