اٹلی فیفا عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام

فٹبال میں اٹلی 1958 کے بعد سے پہلی مرتبہ فیفا عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہو گیا ہے ۔ چار مرتبہ کی چمپئن اٹلی عالمی کپ کوالیفائنگ یوروپین پلے آف میں سویڈن سے صفر ایک سے شکست کے بعد کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوئی ہے ۔ سویڈن نے میچ کا پہلا مرحلہ ایک صفر سے جیت لیا ہے جبکہ دوسرا مرحلہ کل رات میلان میں ڈرا رہا۔ اس شکست کا مطلب ہے کہ اٹلی اپنی تاریخ میں دوسری مرتبہ مقابلے میں نمائندگی نہیں کر پائے گی۔ انہوں نے 1930 میں افتتاٗحی ٹورنامنٹ میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ اٹلی اب امریکہ،چلی،گھانا،آیوری کوسٹ،نیدر لینڈ اور کیمرون جیسے ملکوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جو ٹورنا منٹ کے لئے کوالیفائی نہیں کر پائے ہیں۔ یہ ٹورنا منٹ اگلے سال جون میں روس میں منعقد ہوگا۔ البتہ اس جیت کے ساتھ ہی سویڈن 2006 کے بعد سے پہلی مرتبہ عالمی کپ میں پہنچ گیا ہے۔