بنگلہ دیش نے متاثرہ ہندوؤں کو معاوضہ کی یقین دہانی کرائی

بنگلہ دیش نے بھارت کو یقین دلایا ہے کہ ان ہندوؤں کو معاوضہ دیا جائیگا جن کے مکانوں کو نذر آتش کر دیا گیا تھا۔ ایک ہندو نوجوان کی جانب سے مبینہ طور پر ایک فیس بک اسٹیٹس پر افواہیں پوسٹ کرنے پر ان گھروں کو آگ لگا دی گئی تھی ۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹ کیا کہ بنگلہ دیشی حکام نے متاثرہ افراد کو مناسب سیکورٹی فراہم کئے جانے کا بھی یقین دلایا ہے ۔ اس سے قبل وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اس معاملے کو ڈھاکے میں بھارتی ہائی کمیشن بنگلہ دیش حکومت کے ساتھ اٹھائے گا۔