سری لنکا میں بد عنوانی کے الزام میں سینئر اہلکار گرفتار

سری لنکا میں سابق صدر مہندرا راج پکشے کی مدت کار کے دوران ایک چوٹی کے اہلکار کو بد عنوانی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔ سابق صدر کے چیف آف اسٹاف جمنی سینارتھ نے ایک مقامی عدالت میں خود سپردگی کر دی اور نہیں بدھ کے روز تک ریمانڈ پر دے دیا گیا ہے۔ ہوٹل کی تعمیر کے لئے 27 لاکھ امریکی ڈالر کے سرکاری فنڈ کی خرد برد کے سلسلے میں وہ گرفتاری سے بچ رہے تھے۔