پنڈت جواہر لعل نہرو کی128ویں سالگرہ پر قوم کا خراج عقیدت

قوم آج بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی 128 ویں سالگرہ پر انہیں یاد کر رہی ہے ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ،نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے پنڈت نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ملک کی تعمیر میں پنڈت جواہر لعل نہرو  کی خدمات کو یاد کرنے کے لئے  مختلف پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔ آج کا دن بچوں کے دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے ۔