37واں بین الاقوامی تجارتی میلہ آج سے شروع

بھارت کا 37واں بین الاقوامی تجارتی میلہ آئی آئی ٹی ایف آج سے نئی دہلی کے پرگتی میدان میں شروع ہو رہا ہے ۔انڈیا ٹریڈ پرموشن آر گنائزیشن نے اس14 روزہ سالانہ میلے کا اہتمام کیا ہے ۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووندنے اس بین الاقوامی تجارتی میلے کا افتتاح کیا ۔ اس سال کے میلے کا موضوع ہے ’اسٹارٹ اپ انڈیا ،اسٹینڈ اپ انڈیا‘۔ ویتنام اس میں شراکت دار ملک ہے جبکہ کرغستان فوکس کنٹری ہے ۔ میلے میں جھارکھنڈ ایک شراکت دار ریاست کے طور پر شرکت کر رہا ہے ۔22 ممالک کے سات ہزار شرکا الیکٹرانکس سے لے کر ٹیکسٹائل تک اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔