دہلی این سی آر میں فضائی آلودگی میں کمی

دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں ہوا کے معیار میں بہتری آ رہی ہے اور ہوا میں آلودگی کی سطح کم ہونے لگی ہے ۔ آلودگی کی روک تھام کے مرکزی بورڈ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ڈی ساہا نے کہا ہے کہ یہ رجحان جاری رہے گا او ر ہواکی کوالٹی میں مزید بہتری آئے گی ۔آل انڈیا ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی این سی آر میں اگلے دو دن میں بارش ہونے کا امکان ہے جس سے آلودگی میں کمی آئے گی۔