ایران اور عراق میں زلزلے میں مرنے والوں کی تعدادچار سو پچاس ہو گئی

ایران اور عراق کی سرحد پر آئے اتوار کے طاقتور زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر  چار سو پچاس  ہو گئی ہے،جبکہ ہزاروں لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔ریختر پیمانے پر اس کی شدت سات اعشاریہ تین تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ بیشتر اموات اور نقصان ایران میں ہوا ہے ۔سرکاری ٹی وی نے بتایا ہے کہ ہزاروں لوگ عارضی کیمپوں میں پناہ لے رہے ہیں جبکہ بہت سے لوگوں نے زلزلے کے مزید جھٹکوں کے اندیشے کے پیش نظر کھلے میں دوسری رات گزاری۔ ایران کی طبی ہنگامی خدمات کے حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑوں میں واقع کرمان شاہ صوبے میں راحت و بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں ۔ ایران کے صدر حسن روحانی آج زلزلے سے متاثر علاقوں کا دورہ کریں گے۔