سینتیسواں بین الاقوامی تجارتی میلہ نئی دہلی میں شروع

روزنامہ انقلاب نے نئی دہلی میں منعقد 37ویں بین الاقوامی تجارتی میلے سےمتعلق خبر میں لکھا ہے کہ اس سال میلے کا موضوع ہے ’’اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا‘‘ جس میں ویتنام شراکت دار ملک ،کرغستان مرکزی ملک اور جھارکھنڈ شراکت دار ریاست کی حیثیت سے شامل ہو رہا ہے۔ 22 ممالک کے تقریباً سات ہزار شرکاء اس میلے میں الیکٹرانکس سے لے کرٹیکسٹائل تک کی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔ اس سال اس میلے کی خاص بات یہ ہے کہ افراد کے داخلے کی تعداد کو محدود کر کے 60 ہزار روزانہ کر دیا گیا ہے جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد ڈیڑھ لاکھ روزانہ تھی۔