روس اور ترکی شام میں امن کے مسئلے پر بات چیت میں پیش رفت کے لئے پر امید

 روس کے صدر ولادیمر پوتن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان  نے امید ظاہر کی ہے  کہ اس مہینے کے آخر میں ہونے والی شام سے متعلق امن بات چیت میں پیش رفت ہوگی۔ روس کے جنوبی شہر سوچی میں کل میٹنگ کے بعد ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے  خیال ظاہر کیا کہ شام میں لڑائی میں اب کمی آ گئی ہے ۔پوتن نے کہا کہ ترکی کے ساتھ روس کی کوششوں کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں،تشدد میں کمی آ گئی ہے اور شام  کے داخلی امور سےمتعلق مذاکرات کی پیش رفت کے لئے ماحول سازگار ہوتا جا رہا ہے ۔اردگان نے کہا کہ وہ اور پوتن نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ تنازعے کے ایک سیاسی حل پر توجہ دی جائے۔