صدر جمہوریہ کے ہاتھوں 37ویں بین الاقوامی تجارتی میلے کا افتتاح

 

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 37ویں بھارتی بین الاقوامی تجارتی میلے آئی آئی ٹی ایف کا افتتاح کیا۔چودہ دن کے اس سالانہ میلے کا انعقاد تجارتی فروغ کی بھارتی تنظیم آئی ٹی پی او کراتی ہے ۔اس سال میلے کا موضوع ہے ’اسٹارٹ اپ انڈیا،اسٹینڈ اپ انڈیا‘ ویتنام اس میلے کا شراکت دار ملک ہے ،جبکہ کرغستان پر خاص توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔اس میلے میں جھارکھنڈ ایک شراکت دار ریاست کے طور پر حصہ لے رہا ہے۔22 ملکوں کی تقریباً 7 ہزار کمپنیاں اس میلے میں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں، جن میں الیکٹرانکس سے لے کر کپڑا تک شامل ہے ۔ اس سال اس میلے کے تجارتی دنوں کی تعداد پانچ سے کم کر کے 4 کر دی گئی ہے ،تاکہ میلے میں عام لوگ اور زیادہ تعداد میں آسکیں۔پرگتی میدان کے گیٹس پر ٹکٹ فروخت نہیں کئے جائیں گے ۔لوگوں کو اپنے ٹکٹ یا تو پہلے سے آن لائن خریدنے ہوں گے یا یہ ٹکٹ میٹرو اسٹیشنوں پر خریدے جا سکتے ہیں۔کیونکہ یہاں آنے والے لوگوں کی تعداد روزانہ تقریباً 60 ہزار ہوتی ہے ۔بزرگ یا معذور افراد اس میلےمیں مفت داخلہ لے سکتے ہیں ۔