ریڈیو فیچر: باغی اداکار شمی کپور

شمی کپور

یہ سچ ہے کہ بہت ساری چیزیں انسانوں کو وراثت میں مل جاتی ہیں لیکن اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ کامیابی کبھی بھی وراثت میں نہیں ملتی ۔کامیابی کیلئے محنت شرط ہے اور بغیر اس کے کامیاب ہونا محال ہے۔ہندوستانی سنیما میں کپور خاندان کسی تعارف کا محتاج نہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنی محنت و مشقت سے ہندی سنیما جگت میں اپنا نام پید اکیا ۔کپور خاندان کا ایک بڑا نام جنہیں ہم شمی کپور کہتے ہیں ان کی اداکاری کی مثال آج بھی دی جاتی ہے اور ان کی کامیابی کو آج بھی سراہا جاتا ہے ۔

شمی کپورکی زندگی کے اہم واقعات پر مبنی ایک نہایت ہی قیمتی فیچر’باغی اداکار شمی کپور‘آل انڈیا ریڈیو کی اردو سروس کی جانب سےآپ کی سماعتوں کی نذر ۔