روہنگیا بحران کے خاتمے کے لئے چین کی پیش کش

امریکہ کے صدر ڈونل ٹرمپ نے اتوار کے روز شمالی کوریا کو دہشت گردی کا اعانتی ملک قرار دیا ہے ۔اس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ،پیانگ یانگ پر اس کے نیو کلیائی اور میزائل پروگرام کی وجہ سے اضافی پابندیاں عائد کر سکے گا۔روزنامہ اسٹیٹس مین نے اس خبر کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ جارج بش کے دور حکومت میں شمالی کوریا کو دہشت گردی کے اعانتی ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا گیا تھا ۔صدر ٹرمپ نے اپنی کابینہ کی میٹنگ میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک اپنی نیو کلیائی تخریب کاری کے ذریعہ نہ صرف پوری دنیا کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے بلکہ اس نے بار بار بین الاقوامی دہشت گردی کی اعانت بھی کی ہے ۔