جرمنی: ٹرین حادثہ میں کم از کم پچاس افراد زخمی

جرمنی کے ڈسلفورڈ شہر کے پاس ریل حادثہ ہوگیا ہے۔ اِس حادثے میں کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ دمکل محکمہ اور پولیس محکمہ نے آج یہ جانکاری دی ہے۔ جرمنی کی پبلک براڈکاسٹنگ سروس ’ اے آر ڈی کی رپورٹ کے مطابق میربھوچ شہر میں مسافروں سے بھری ہوئی ایک ایک مال گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے یہ حاثہ پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق اس ریل حادثے میں تقریباً پچاس لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ علاقائی پولیس کے مطابق ٹرین میں 150 مسافر سوار تھے، جس میں سے پچاس مسافروں کو چوٹیں آئی ہیں، جبکہ پانچ مسافروں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔