ریڈیو فیچر: دل ڈھونڈتا ہے

سنجیو کمار

سنجیو کمار کے خاندان میں زردوزی کا کام ہوا کرتا تھا  لہذا زری والا ان کے نام کے ساتھ منسلک ہوگیا ۔ ہر ی بھائی جیٹھا لعل زری والا کا نام سنجیو کمار کیسے ہوا یہ بہت کم ہی لوگ جانتے ہیں۔آل انڈیا ریڈیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں سنجیو کمار صاحب نے خود بتایا کہ ان کا نام کیا تھا۔

فلم کھلونا کے بعد 1972میں بالی ووڈ کی ایک Indo-Iranianفلم آئی تھی جس کانام صبح و شام تھا۔ اس فلم میں ایرانی اداکار محمد علی فردین اور وحیدہ رحمان کے علاوہ سنجیو کمار بھی ایک اہم رول میں تھے۔ موسیقی لکشمی کانت پیارے لعل کی تھی اور یہ فلم تہران کے گرد و نواح میں بنی تھی۔ سنجیو کمار کے کام کا تفصیلی طور پر احاطہ کرتا ہے اردو سروس کا یہ فیچر  دل ڈھونڈتا ہے

حصہ ایک

حصہ دو