بھارت نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی

 بھارت نے سری لنکا سے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی ہے۔ نئی دہلی کے فیروزشاہ کوٹلہ میدان پر سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ ڈرا پر ختم ہوا۔ سری لنکا نے کھیل کے پانچویں اور آخری دن اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹ پر 299 رن بنائے۔ سری لنکا کو جیت کیلئے 410 رن کا نشانہ ملاتھا۔ کپتان وراٹ کوہلی کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ انہوں نے اس سیریز میں دو ڈبل سنچریاں بنائیں۔