چینی وزیر خارجہ کا بھارت دورہ

 چین کے وزیر خارجہ وانگ یی روس، بھارت اور چین آر آئی سی کے وزرائے خارجہ کی پندرہویں میٹنگ میں شرکت کے لئے اس مہینے کی گیارہ تاریخ کو نئی دلّی کا دورہ کریں گے۔ وہ بھارت کے اعلیٰ حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔ بیجنگ میں وانگ کے آفس نے اس کا اعلان کیا۔ ڈوکلام تنازعہ کے بعد وانگ کا بھارت دورہ، چین کی طرف سے اعلیٰ سطح کا پہلا دورہ ہوگا۔ آر آئی سی کی میٹنگ میں تینوں وزرائے خارجہ باہمی تشویش کے کئی اہم بین الاقوامی اور علاقائی معاملے پر تبادلہ خیال اور سہ رخی قابل عمل تعاون کو مزید بہتر کرنے پر غور وخوض کریں گے۔