جنوب مشرقی خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے حلقے میں مزید شدت

 جنوب مشرقی خلیج بنگال اور آس پاس ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ مزید گہرا ہوگیا ہے۔ البتہ آندھراپردیش کے ساحل کی جانب پیش قدمی کے دوران اس کے کمزور پڑنے کی امید ہے۔ اس کے اثر سے آج شمالی آندھراپردیش اور جنوبی اڈیشہ میں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ انڈمان اور نکوبار جزائر میں بھی زیادہ تر مقامات پر بھاری بارش ہوسکتی ہے۔ انڈمان نکوبار جزائر، آندھراپردیش اور جنوبی اڈیشہ کے ساحل کے قریب سمندر میں طغیانی کا امکان ہے۔ ماہی گیروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں۔