مرکز مشن اندردھنش کے تحت 90 فیصد کاہدف حاصل کرنیوالی ریاستوں کو انعام سے نوازیگا

 مرکز مکمل ٹیکہ کاری پروگرام کے تحت 90 فیصد تک ٹیکہ کاری میں کامیابی حاصل کرنے والی ریاستوں اور اضلاع کو انعامات سے نوازے گا۔ صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نئی دلّی میں جامع مشن اندردھنش کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے 24 ریاسوں کے وزرائے صحت اور پرنسپل سکریٹریوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ ریاستوں کے وزرائے صحت اور پرنسپل سکریٹریوں کو مشن اندردھنش کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگیں کرنی چاہئے۔ مشن اندردھنش ، ان علاقوں میں ٹیکہ کاری کیلئے شروع کیا گیا ہے جہاں پہلے پوری طرح ٹیکہ کاری نہیں ہوئی تھی یا جہاں ان بیماریوں کے دوبارہ ابھرنے کا خطرہ ہے۔