سماجی برابری کا خواب ابھی ادھورا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سبھی کے لیے برابری اور خاص طور پر سماجی برابری کا بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا خواب ابھی پورا ہونا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ سرکار نے ملک کے ہر شہری کے لیے مساوی حقوق کو یقینی بنانے کا تہیہ کررکھا ہے۔ انہوں نے نئی دلّی میں ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی مرکز کاافتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو ایک نئی سمت دینے کے لیے ملک کے عوام ڈاکٹر امبیڈکر کی مرہون منت ہے۔ بین الاقوامی مرکز کا ذکر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ یہ مرکز عوام کو خاص طور پر نوجوانوں کو بابا صاحب کے بارے میں جانکاری فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ غریبوں اور پچھڑے ہوئے عوام کے لئے بھیم ایپ شروع کیا گیا ہے اور ملک کی اقتصادی ترقی کی عکاسی کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ذات پات کے خلاف لڑنے کے لیے انہیں ملک کے نوجوانوں پر پورا بھروسہ ہے اور بھارت کے نوجوان نئے بھارت کا خواب شرمندۂ تعبیر کریں گے۔ ڈاکٹر امبیڈکر بھار ت کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے ہمیشہ پرامید تھے۔ جناب مودی نے کہا کہ دیہی بھارت میں بیت الخلا تعمیر کیے جارہے ہیں اور پردھان منتری بیمہ یوجنا کے تحت 18 کروڑ غریبوں کا بیمہ کیا جارہا ہے۔