ریڈیوفیچر: آفتابِ موسیقی

نوشاد

موسیقی کی روایت بہت قدیم ہے لیکن پھر بھی موسیقی کی بات ہوتے ہی فوراًنوشادکا نام زبان پر آجاتا ہے۔دراصل نوشاد کی موسیقی جس پائے کی تھی شاید ہی کو ئی اس طرح کی موسیقی پیش کر پائے۔نوشاد موسیقی کے بے تاج بادشاہ تھے ،ان کو موسیقی پر نہیں بلکہ خود موسیقی کو نوشاد پر ناز تھا ۔نوشاد ہی وہ موسیقار ہیں جنہوں نے قوالی کے دور میں فلمی موسیقی کو عزت ووقار بخشا اورپھر کلاسیکی موسیقی کی روایت کی بنیاد ڈالنے کا سہرہ بھی اسی مایہ ناز اور عدیم المثال فنکار کے سر جاتا ہے۔نوشاد کی زندگی کے اہم پہلوﺅ ں پر مشتمل ایک قیمتی فیچر آفتاب موسیقی آپ کی سماعت کیلئے پیش ہے