امریکہ نے ایران میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کا کیا مطالبہ

امریکہ نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حال ہی میں احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کئے گئے لوگوں کو فوراً رہا کرے۔ وہائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ پچھلے ہفتہ پرامن مظاہروں کے دوران ہزاروں ایرانی شہریوں کو گرفتار کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ امریکہ کو ایرانیوں کی اس گرفتاری پر گہری تشویش ہے۔ وہائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری سارہ سینڈرس نے کہا کہ امریکہ اس معاملہ پر خاموش تماشائی نہیں بنا رہے گا۔