سریتا دیوی،سونیا لاتھر خواتین کی قومی باکسنگ چمپئن شپ کے فائنل میں

روہتک میں خواتین کی قومی باکسنگ چمپئن شپ میں 60 کلو گرام کے زمرے میں سابق عالمی اور ایشیائی چمپئن سریتا دیوی اور 57 کلو گرام کے زمرے میں عالمی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی سونیا لاتھر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ سریتا نے ہریانہ کی مونیکا کو پانچ صفر سے ہرایا۔ اب فائنل میں اُن کا مقابلہ ریلوے اسپورٹس پروموشن کی پوِترا سے ہوگا۔ پوترا نے اتراکھنڈ کی پرینکا چودھری کو پانچ صفر سے شکست دی تھی۔ اِھر سونیا نے آل انڈیا پولیس کی سندھیا رانی کو پانچ صفر سے ہرایا۔ اب فائنل میں ان کا سامنا موجودہ یوتھ ورلڈ چمپئن ششی چوپڑہ سے ہوگا۔