اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا چھ روزہ بھارت دورہ

اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو اس اتوار سے بھارت کا چھ روزہ دورہ کریں گے۔ وہ ایک کاروباری وفد کے ہمراہ آئیں گے۔ جناب بنجامن نتن یاہو نئی دلّی میں رائے سینا مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر بالا بھاسکر نے بتایا کہ اپنے ایک ہفتے کے دورے کے دوران جناب نتن یاہو آگرہ، احمد آباد اور ممبئی بھی جائیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان زراعت اور پانی اہم اسٹریٹیجک تعاون کے شعبے ہیں اور بھارت ان شعبوں میں تعاون میں مزید توسیع کرنا چاہتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت پانچ ارب ڈالرز کی مالیت کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ آزادانہ تجارتی سمجھوتے پر تبادلہ خیال جاری ہے۔