بھارت، مالدیپ کا بھروسہ مند اور قریبی پڑوسی ہے: وزیراعظم

وزیراعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارت مالدیپ کا ایک قابل بھروسہ اور قریبی پڑوسی ملک رہے گا اور اس کی ترقی اور سلامتی میں مدد کرے گا۔ وزیراعظم نے یہ بات اس وقت کہی جب مالدیپ کے صدر کے خصوصی ایلچی اور وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد عاصم نے جناب مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور مالدیپ کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں قریبی پڑوسی ملک مشترکہ تاریخ، ثقافت اور بحرہند میں بحری مفادات سے ایک دوسرے کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں۔ جناب عاصم نے مالدیپ کی ’’بھارت پہلے‘‘ پالیسی کے تحت بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنے کے مالدیپ کے عہد کو دوہرایا۔ انہوں نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھی ملاقات کی۔