کارٹوسیٹ۔2  سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گئے

بھارت نے آج موسم کے مشاہدات سے متعلق سیٹلائٹ کارٹوسیٹ۔2 سیریز اور دیگر 29سیٹلائٹس کو خلائی راکٹ پی ایس ایل وی کے ذریعے کامیابی کے ساتھ خلا میں پہنچایا۔ آندھرا پردیش میں سری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے اسے خلا میں بھیجا گیا۔  اسرو کے چیئرمین اے ایس کرن کمار نے انتہائی پُر مسرت لہجے میں اعلان کیا کہ سیریز کا ساتواں کارٹوسیٹ۔2 سیریز سیٹلائٹ ایک نینو سیٹلائٹ ہے اور پی ایس ایل وی۔ سی40کے ذریعے ایک کے بعد ایک 28 سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچا دیئے گئے ہیں۔ سیٹلائٹ کی روانگی کے تقریباً 17منٹ 33سکنڈ کے اندر یہ کام کر دیا گیا۔ بین الاقوامی گاہکوں کے سیٹلائٹس میں تین مائیکرو اور 2نینو سیٹلائٹ شامل ہیں جو کنیڈا، فن لینڈ، فرانس، کوریا، برطانیہ اور امریکہ کے ہیں ۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہر ہندوستانی کے لئے فخر کا لمحہ ہے ۔ ایک ٹوئیٹ میں ، نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے بھی اس کامیابی پر اسرو کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اسرو کے سائنسدانوں کو  پی ایس ایل وی کی کامیاب روانگی پر مبارکباد دی ہے۔