نیشنل یوتھ فیسٹول سے وزیراعظم کا خطاب

آ

وزیراعظم نریندر مودی نے نوجوانوں سے کہا ہے کہ بھارت کو ایک نیا بھارت بنانے کے لئے انہیں تبدیلی کا نقیب بننا ہوگا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نیشنل یوتھ فیسٹول 2018 کا افتتاح کرتے ہوئے جناب مودی نے نئی دلی میں کہا کہ حکومت نوجوانوں کو روزگار پیدا کرنے والے اور اختراعی ذہن کے مالک دیکھنا چاہتی ہے۔ وزیراعظم نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ کھیل کود کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اس بات کا عہد کریں کہ وہ بھارت کو ویسا ملک بنائیں گے جس کا خواب مجاہدین آزادی نے دیکھا تھا۔  جناب مودی نے کہا کہ نوجوانوں کے اختراعی کاموں میں اقتصادی طور سے مدد کرنے کے لئے حکومت ان کے ساتھ ہے اور انہیں اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد دی جائے گی۔

جناب مودی نے کہا کہ پچھلے مہینے آل انڈیا ریڈیو پر من کی بات پروگرام کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ نوجوانوں میں بحث و مباحثے کے جذبے کو بڑھاوا دینے کےلئے ضلعوں میں موک  پارلیمنٹ کا اہتمام کیا جائے ۔ جناب مودی نے کہا کہ چند لوگ کہہ سکتے ہیں کہ نوجوانوں میں عمل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں اسی سے نئی چیزوں کا ولولہ پیدا ہوتا ہے۔